i پاکستان

پاکستان اور چین کا سی پیک 2.0، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاقتازترین

July 17, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0، تجارت اور سرمایہ کاری میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین نے ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں تعاون مزید بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔دوران ملاقات اسحاق ڈار اور وانگ یی نے خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی