i پاکستان

پاکستان اور ایران کا ریلوے تعاون بڑھانے پر اتفاقتازترین

May 07, 2026

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے رابطوں، خصوصاً تفتان زاہدان روٹ اور آئی ٹی آئی (اسلام آبادتہران استنبول) فریٹ ٹرین منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن کی مرمت و بحالی اور ریلوے آپریشنز کے تسلسل کے لئے سیکیورٹی اور انفرااسٹرکچر کی بہتری کو ناگزیر قرار دیا۔ملاقات میں خطے بالخصوص مشرقِ وسطی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس کے دوران پاکستان نے امن، مذاکرات اور سفارتی حل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی