i پاکستان

پاکستان اور افغانستان میں 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغازتازترین

February 02, 2026

پاکستان اور افغانستان میں 2026 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت چلائی جا رہی ہے، پاکستان میں 169، افغانستان کے 382 اضلاع میں پولیو مہم چلے گی۔ذرائع کے مطابق قومی انسداد پولیو مہم 2 سے 8 فروری تک جاری رہے گی، اور ملک بھر میں ایک ہی مرحلے میں چلائی جا رہی ہے ، ملک کے بیش تر علاقوں میں 3 روزہ پولیو مہم اور ایک کیچ اپ ڈے ہوگا، حساس علاقوں میں 5 روزہ پولیو مہم، 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، حساس ایریاز میں کمیونٹی بیسڈ پولیو ویکسینیشن، اسپیشل موبائل ٹیمز تعینات ہوں گی۔مہم کا ہدف 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن ہے، پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن ہوگی، کے پی میں 1 کروڑ 6 لاکھ، بلوچستان میں 26 لاکھ 60 ہزار، آزاد کشمیر 7 لاکھ 40 ہزار، جی بی میں 2 لاکھ 80 ہزار، اور اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار بچوں کی ویکسینیشن ہوگی۔قومی انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 12706 فرنٹ لائن ورکرز ڈیوٹی دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی