i پاکستان

پاکستان، امریکہ کا انسدادِ دہشت گردی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزمتازترین

August 05, 2026

پاکستان اور امریکہ نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے اور خطے کو درپیش شدت پسندی کے خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی مکالمے کا چوتھا دور واشنگٹن میں ہوا۔دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے موجودہ سکیورٹی خطرات، باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات، سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے اور شدت پسندوں کے معاون نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور امریکا نے خطے میں امن، خوشحالی کیلئے انسداد دہشت گردی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی