پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اہم سہ فریقی جلاس چین کے شہر ارومچی میں منعقد ہوا جس میں علاقائی امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد سازی اور تعلقات کی بہتری کیلئے ثالثی کا کردار ادا کیا۔چینی حکام نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے اس بات کی اہمیت اجاگر کی کہ خطے میں ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے مثبت اقدامات ناگزیر ہیں۔اجلاس میں سیکیورٹی، سرحدی معاملات اور اقتصادی روابط سمیت اہم امور زیر غور آئے جبکہ شرکا نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
سہ فریقی ملاقات خطے میں استحکام اور تعاون کے فروغ کے لئے یک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک چین وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس کے بعد سہ فریقی پلیٹ فارم پر ایک بار پھر بات چیت کا آغاز ہوا۔یہ اجلاس خطے میں امن و استحکام، اقتصادی تعاون، اور افغانستان میں سیاسی و انسانی حالات کے حوالے سے اہم پیش رفت کے امکانات پیدا کر سکتا ہے۔ پاکستانی حکام نے اجلاس میں ملک کے موثر کردار اور خطے میں مثبت تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی