i پاکستان

پاکستان ،عمان وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقتازترین

July 23, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلپائن میں آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اعلی سطح تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، عمانی وزیر خارجہ نے مکالمے کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے اور بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی