i پاکستان

پاک سر زمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے، شفیع جانتازترین

February 28, 2026

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ پاک سرزمین کی ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔ایک انٹرویو میں شفیع جان نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے افغان رجیم کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کئے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے افغان جارحیت کا بھرپورجواب دیا، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کاحل بات چیت سے ہی ممکن ہے، افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہئے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی