i پاکستان

پاک ملائیشیا تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہبازشریفتازترین

October 03, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پرجاری پیغام میں ملائیشین ہم منصب کے دورے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کو گہرا کرنے پر ملائیشیا کے وزیراعظم کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان امن، خوشحالی اور علاقائی ترقی کے لئے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔شہباز شریف نے پاکستان اور ملائیشیا دونوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی