i پاکستان

پاک امریکا اقتصادی شراکت داری دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی‘ رضوان سعید شیختازترین

July 15, 2026

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے یو ایس آئی ڈی ایف سی کے سی ای او سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات کی ضامن ہوگی۔سفیر پاکستان نے کارپوریشن یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکیٹو افسر بینجمن بلیک کو فیفا کے لیے پاکستان میں تیار کئے گئے فٹ بال ٹرائیونڈا کا تحفہ دیا۔ملاقات میں پاکستان اور ڈی ایف سی کے مابین شراکت داری سے متعلقہ معاملات پر بات چیت کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی