i پاکستان

پاک افغان مذاکرات ارمچی میں اختتام پذیر، باہمی اختلافات کو اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق حل کرنے پر اتفاقتازترین

April 09, 2026

پاکستان اور افغانستان نے باہمی اختلافات کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کر لیا ۔چین کے دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ارمچی میں ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔ مذاکرات میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وفود نے شرکت کی، جن میں خارجہ، دفاع اور سیکیورٹی اداروں کے اعلی نمائندے شامل تھے۔فریقین نے مذاکرات کے میزبان چین کی تعریف کی۔ چینی ترجمان کے مطابق پاکستانی اور افغان وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تمام اختلافات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک جامع منصوبے پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

فریقین نے مواصلات اور بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔مزید برآں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل کے حل کے لیے ترجیحی نکات کی نشان دہی کر لی گئی ہے، جن پر آئندہ مذاکرات میں پیش رفت کی جائے گی۔ برطانوی خبررساںادارے کے مطابق کابل میں طالبان حکومت نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان نے چین میں ہونے والے مذاکرات میں گزشتہ اکتوبر جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان شروع ہونے والے تنازع کے حل کے لیے مفید پیش رفت کی ہے۔دونوں مسلم ممالک گزشتہ ہفتے سے چین کے شمال مغربی شہر ارمچی میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کر رہے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی