i پاکستان

پاک افغان جاری کشیدگی کے دوران شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا صورتحال پر اظہار تشویشتازترین

February 27, 2026

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹفین دوجارک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری جنرل صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون، خصوصا بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کریں۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جاری کشیدگی کے دوران شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔اقوام متحدہ نے دونوں فریقین سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی