i پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی ملاقات، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر شکریہ ادا کیاتازترین

April 17, 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے انطالیہ میں ملاقات کی ہے ۔وزیرِ اعظم ترکیہ کے سرکاری دورے پر انطالیہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی مالاقات میں موجود تھے۔وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر وزیر خارجہ حاقان فیدان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ باعث خوشی ہے کہ وہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہیں۔ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر رجب طیب ایردوان سے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ملاقات انکے باعث مسرت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی