i پاکستان

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیںتازترین

August 07, 2026

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈمارشل سید عاصم منیر بھی تھے، وفاقی وزرا خواجہ آصف، عطا تارڑ اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے، عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستان وفد نے کعبہ شریف کی زیارت کی سعادت حاصل کی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے جدہ پہنچنے پر نائب گورنر جدہ شہزادہ سعود بن مشال نے پر تپاک استقبال کیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی