i پاکستان

وزیراعظم یوتھ مفت لیپ ٹاپ اسکیم میں اہلیت کے نئے معیار کا اعلانتازترین

February 19, 2026

وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ مفت لیپ ٹاپ اسکیم میں حال ہی میں اہلیت کے نئے معیار کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب اسکیم میں صرف میرٹ پر نہیں بلکہ متعدد نئے معیار بھی شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت درخواست دہندہ کا باقاعدہ داخلہ کسی پبلک یا تسلیم شدہ یونیورسٹی/کالج میں ہونا لازمی ہے۔اسکیم اب بی ایس، ماسٹر، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کے طلبا کے لیے بھی دستیاب ہے۔تعلیمی کارکردگی، تصدیق شدہ ڈومیسائل اور دیگر معیار کی بنیاد پر ہی امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں زیادہ سے زیادہ طلبا کو اسکیم سے مستفید کرنے اور پروگرام کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔

اس اقدام سے ملک بھر میں ڈیجیٹل تعلیم اور ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی ممکن ہوگی۔اہل طلبا اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنے یونیورسٹی یا کالج میں رجسٹریشن مکمل کریں۔اسکیم کی سرکاری ویب سائٹ پر درخواست جمع کروائیں۔تعلیمی ریکارڈز اور شناختی دستاویزات درست طریقے سے فراہم کریں۔میرٹ کی بنیاد پر اہل طلبا کی فہرست شائع ہوگی اور لیپ ٹاپ تقسیم کیا جائے گا۔وزیراعظم یوتھ مفت لیپ ٹاپ اسکیم میں اہلیت کے معیار میں تبدیلی کا مقصد نوجوان طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم میں سہولت فراہم کرنا اور ملک کے تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔ نئے قواعد کے تحت اسکیم اب زیادہ منصفانہ، شفاف اور جامع ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی