i پاکستان

وزیراعظم اورفیلڈ مارشل جنگ بندی نہ کراتے تو تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا:، احسن اقبالتازترین

May 04, 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران میں جنگ بندی نہ کراتے تو آج دنیا میں تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا۔شکر گڑھ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا امریکا ایران جنگ نے دنیا میں تیل کا بحران پیدا کر دیا ہے،کوشش ہے ایران اور امریکا جنگ کا مکمل خاتمہ ہو اور تیل دوبارہ سستا ہوا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران میں جنگ بندی نہ کراتے تو آج دنیا میں تیل 250 ڈالرفی بیرل سے بھی بڑھ جاتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی