پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہیکہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پرعزم اور دور اندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیر کو اللہ تعالی نے عظیم عزت سے نوازا، آپ کی پرعزم اور دوراندیش قیادت نے ایک تباہ کن جنگ کو ٹال دیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ انہوں نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا اور دنیا کو تباہی کے دہانے سے واپس لائے، یہ اعلی ترین قیادت کی بہترین مثال ہے، یہ پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر اور تاریخی لمحہ ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحاد، وقار اورعزت کا ایسا لمحہ جس پرملک وبیرونِ ملک ہر پاکستانی کو ناز ہے، ٹرمپ اور ایرانی قیادت کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے مذاکرات کے راستے کا انتخاب کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی