i پاکستان

وزیراعلی پنجاب کا رمضان سہولت بازار کنٹرول روم کا دورہ، ٹنڈے خریدنے والے نوجوان سے دلچسپ گفتگو ،ویڈیووائرلتازترین

February 20, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رمضان سہولت بازار کے کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہیں متعلقہ حکام نے بازار سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر مریم نواز نے موبائل فورن کے ذریعہ جوہر ٹاون میں لگائے گئے رمضان سہولت بازار میں خریدار کو لائیو کال کر کے فیڈ بیک لیا۔وزیراعلی نے نوجوان سے پوچھا کہ آپ نے اب تک کیا کیا خریدا ہے؟ خریدار نے جواب دیا کہ اب تک پالک، ٹنڈے اور کھیرے خریدے ہیں۔مریم نواز کے قیمت پوچھنے پر نوجوان نے بتایا کہ ٹنڈے 25، پالک 28 اور کھیرے 45 روپے کلو ملے ہیں۔

ان کی قیمت عام بازاروں سے کم اور چیز صاف ستھری ہے اور خریداری سہولت کے ساتھ ہو رہی ہے۔انہوں نے پوچھا کہ پیاز کس ریٹ پر مل رہی ہے۔ نوجوان نے دکاندار سے پوچھ کر بتایا کہ پیاز بازار میں 58 روپے فی کلو مل رہی ہے، جس پر وزیراعلی نے کہا کہ اچھی بات ہے، جب میں حکومت میں آئی تھی تو پیاز 300 روپے کلو تھی۔مریم نواز نے نوجوان سے یہ بھی پوچھا کہ گھر میں سودے کی فہرست کس نے بنا کر دی اور آپ آج افطاری میں گھر والوں سے کیا بنانے کی فرمائش کرو گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی