i پاکستان

وزیراعلی پنجاب کا گریجویٹس کیلئے ماہانہ 60 ہزار وظیفے کا اعلان ،درخواستوں کی وصولی کیلئے 15 مئی تک توسیعتازترین

May 05, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ویٹرنری گریجویٹس کیلئے ماہانہ 60 ہزار وظیفے کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ہزار ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔ویٹرنری گریجویٹس کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ پیراویٹس کے لئے بھی ماہانہ چالیس ہزار روپے کا وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔رواں سال کیلئے انٹرن شپ کوٹہ ویٹرنری گریجویٹس کے لئے 264 جبکہ پیراویٹس کے لئے تعداد 371 رکھی گئی ہے۔ درخواستوں کی وصولی 15 مئی 2026 تک جاری رہے گی۔اس کے لئے درخواست جمع کروانے کے خواہشمند افراد www.jobs. punjab. gov. pk پر موجود فارم کو پر کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی