i پاکستان

وزیراعلی نے شہریوں سے بسنت حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے، مریم اورنگزیبتازترین

February 02, 2026

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تمام شہریوں کے لئے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی، بسنت کے موقع پر میٹرو بس، اورنج لائن اور رکشا سروس تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا، عوام سڑکوں پر گاڑیوں کا دبائو نہ ڈالیں۔ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک دبا اور فضائی آلودگی میں کمی کے لئے شہری مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی