i پاکستان

وزیراعلی بلوچستان کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خراج عقیدتتازترین

April 04, 2026

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پرخراج عقیدت پیش کیا ہے ۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ذوالفقار علی بھٹو ایک دوراندیش، عوام دوست اور تاریخی کردار کے حامل شخصیت تھے، انہوں نے پاکستان کی ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت، آئینی، سیاسی اور معاشرتی بنیادیں مضبوط کیں جس کے باعث آج ملک کا دفاع جوہری ٹیکنالوجی کی بدولت ناقابل تسخیر ہے۔انہوں نے کہا ذوالفقار علی بھٹو نے آئینی طور پر عوام کو طاقتور بنایا اور سیاست کو اشرافیہ کے گرد گھومنے والی سرگرمیوں سے نکال کر عوام تک پہنچایا، بھٹو شہید نے ملکی دفاع، ایٹمی پروگرام اور قومی خودمختاری کے لئے تاریخی فیصلے کئے۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا ذوالفقار علی بھٹو اگر آج زندہ ہوتے تو مسلم امہ کے موجودہ چیلنجز اور عالمی مسائل بالکل مختلف ہوتے،صوبائی حکومت ترقی، خوشحالی اور استحکام کے اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی