i پاکستان

وزیر خزانہ کی امریکی وزیر تجارت سے ملاقات، اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیالتازترین

April 15, 2026

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں 2026 کے موقع پر امریکہ کے وزیر تجارت اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے بہا میں اضافہ اور نجی شعبے کی شمولیت کو آسان بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ملاقات میں کان کنی، توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو بھی زیرِ بحث لایا گیا جبکہ باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون کے لیے نئے مواقع بروئے کار لانے پر بھی زور دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی