i پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسدادِ منشیات اور امیگریشن تعاون بڑھانے پر اتفاقتازترین

July 08, 2026

پاکستان اور سری لنکا نے انسداد منشیات اور امیگریشن تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا سے نیویارک میں ملاقات میں طے پایا۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے پولیس ٹریننگ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا، اس مقصد کے لئے غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک کے امیگریشن کے سربراہان اس ضمن میں فی الفور ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے، جبکہ دونوں وزرائے داخلہ کا جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔وزرائے داخلہ کا دونوں وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق ہوا، ملاقات میں ویزا سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی