i پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات، پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہتازترین

July 03, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک سعودیہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور عمرہ و حج کیلئے بہترین انتظامات پر قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔سعودی گورنر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے اور ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔قائم مقام گورنر مکہ ریجن نے پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے سٹیڈیم بنانے کے فیصلے کو سراہا۔سعودی گورنر نے اپنے ریجن میں سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی