وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبد العزیز بن سعود سے ملاقات جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مشرق وسطی کی موجود ہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جاری اعلامیے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کو حج کی مبارکباد دی، ملاقات میں پاک سعودیہ دوطرفہ تعلقات اور داخلی سکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری اسپیشل ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو سعودی عرب میں ٹریننگ دی جائے گی، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے سعودی وزارت داخلہ کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان کا دورہِ کریگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی