i پاکستان

وزیر داخلہ کا ایف آئی اے کو سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون کا حکمتازترین

March 28, 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا حکم دے دیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا، جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے، ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل اسی سال دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک ملازمت کے تمام اشتہارات کی آن لائن نگرانی کی جائے اور گمراہ کن اشتہارات کے متعلق عوامی آگاہی کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو ہر قسم کے منظم جرائم کے خلاف ہراول دستے کے طور پر منظم کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہر سطح پر مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی، ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو ادارے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی