i پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ امریکا وبرطانیہ کے بعد وطن واپسیتازترین

September 30, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف 13 روزہ دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم لوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے اور ان کی خصوصی پرواز بیلاروس قازقستان کے راستے سوا 8 گھنٹے میں اسلام آباد پہنچی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 روز امریکا جبکہ 9 دن تک لندن میں قیام کیا۔وزیر اعظم ہائوس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے۔وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا للہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کیا۔ وزیراعظم نے عالمی رہنمائوں اور اعلی حکام سے اہم دوطرفہ و کثیرالجہتی ملاقاتیں کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی