سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایات اور وزیرِ اعظم پاکستان کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے موجودہ مالی سال کے بجٹ و اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 47 کروڑ 21 لاکھ روپے قومی خزانے میں سرنڈر کر دئیے جبکہ ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں سے 2 کروڑ 10لاکھ روپے کٹوتی کر کے وزیرِ اعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کفایت شعاری مہم پر من و عن عملدرآمد کے لیے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کے ذریعے دو ارب روپے تک بچت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے
تاہم آئندہ ہفتوں میں قومی خزانے میں مزید رقوم سرنڈر کی جائیں گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر فیول اور توانائی کی بچت کیلئے 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گرائونڈ کیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بجلی کی ضروریات گرین پارلیمنٹ سولر سسٹم سے پوری کر رہا ہے۔قومی اسمبلی میں 200 ملازمین فزیکلی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ اخراجات میں کمی لائی جا سکے جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایات کے مطابق غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی