وزیر اعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی ) کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی ۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو ای سی سی میں بطور رکن شامل کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب اسپیشل اکنامک زونز(ترمیمی )بل 2026 کی منظوری دے دی گئی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ترمیمی بل کی منظوری دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی