i پاکستان

وزیر اعظم کا ریاض ائیر پورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارتازترین

October 12, 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکنہ مدد کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی