وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوئوں کے مذہبی تہوار ہولی پر پیغام میں کہاہولی خوش نمارنگوں کاامتزاج، معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہولی کی روایات پاکستان کی ثقافتی تنوع کامظہر ہیں،ہندوکمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک بیش قدرحصہ ہے،ہندوکمیونٹی کاسماجی ہم آہنگی،معاشی ترقی،بقائے باہمی میں مثبت کردار ہے۔ وزیراعظم نے مزیدکہا آئین بلاتفریق رنگ ونسل مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا تخفظ کرتاہے،حکومت پاکستان تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ ہے۔آئیے آج قومی عزم کی تجدیدکریں کہ ہم رواداری،ہمدردی اوریکجہتی کی اقدار کے ساتھ پرامن،شمولیتی اورخوشحال مستقبل کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی