i پاکستان

وفاقی وزیرعلیم خان کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینتازترین

August 07, 2026

وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسزکو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہاقوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے ایک بارپھر بھرپور انداز میں اپنے فرائض انجام دئیے اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لئے مستقل مزاجی سے کئے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے اپنے سکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑی ہے اور ہندوستان کی مذموم سرگرمیوں کے سہولت کاروں کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان اور اس کے بہادر جوانوں کا حامی و ناصر ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی