i پاکستان

وفاقی وزیر تعلیم کا کیمبرج پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا نوٹس، تحقیقات کا حکمتازترین

May 13, 2026

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کیمبرج پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر تعلیم نے کیمبرج پیپر لیکس پر اظہار تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔جاری بیان کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا محنتی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، گزشتہ سال بھی ایسے واقعات سامنے آئے، کیمبرج اپنا نظام مزید مضبوط بنائے۔وفاقی وزیر نے آئی بی سی سی کو کیمبرج کے ساتھ فوری اجلاس کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی سی سی طلبہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے، شفاف امتحانی نظام اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کیمبرج واقعے کی مکمل تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں، طلبہ کے اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی