i پاکستان

وفاقی وزیر جنید انور کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوتتازترین

July 03, 2026

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی شراکت داری ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر یہ بات نے استنبول میری ٹائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ گرین شپنگ، بلیو اکانومی عالمی بحری تجارت کا مستقبل ہیں، بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی شراکت داری ناگزیر ہے، پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور بحرِ ہند کے لئے تجارتی گیٹ وے ہے۔وفاقی وزیر بحری امور نے کہاکہ پاکستانی بندرگاہوں کو جدید بحری مراکز بنایا جا رہا ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری، تجارتی اور ٹرانسپورٹ تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے، پاکستان اور ترکیہ امن، ترقی اور بحری تعاون کے لیے مل کر کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ استنبول کانفرنس نئی بحری شراکت داریوں کی راہ ہموار کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی