i پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگوتازترین

April 17, 2026

ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے کہا ہے کہ جنگ بندی برادر ملک پاکستان کی ثالثی میں قائم ہوئی، ایران پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھے گا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے، مشرق وسطی تنازعہ کے دیرپا حل کیلئے مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، ڈائیلاگ ہی میں تنازعات کا حل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی