i پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، ملکی داخلی و خارجی سیکورٹی صورتحال، عوام کو ریلیف دین بارے اقدامات پر تبادلہ خیال ہو گاتازترین

May 13, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (جمعرات کو)طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ملکی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی