وفاقی حکومت نے سردیوں کی آمد پر غزہ کے لیے امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعطم شہباز شریف کی زیر صدارت غزہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں این ڈی ایم اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں غزہ میں فوری طور پر 600 ٹن امداد بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس امدادی سامان میں کمبل، رضائیاں ادویات اور گرم ملبوسات شامل ہوں گے۔امدادی سامان میں 12 ہزار سے زائد کمبل بھی شامل ہوں گے۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو بہترین چیزیں بھجوانے کی ہدایت کی اور کہا کہ فلسطین کے معصوم لوگوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ کے غریب عوام کی امداد کرے، عالمی برادری جنگ بندی میں کردار ادا کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی