i پاکستان

وفاقی حکومت کا صحت کے شعبے میں اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہتازترین

July 16, 2026

وفاقی حکومت نے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کے تحت بیماریوں کی تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت اے آئی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت کینسر، دماغی امراض اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کی تیز، موثر اور زیادہ درست تشخیص ممکن بنائی جائے گی جس سے تقریبا 20کروڑ پاکستانیوں کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔1100 سرکاری و نجی اسپتالوں میں اے آئی نظام نافذ کیا جائے گا، علی بابا گروپ اور صحت کارڈ پروگرام کے درمیان آئندہ ماہ معاہدہ متوقع ہے ۔مصنوعی ذہانت کے ذریعے تشخیصی اخراجات میں اربوں روپے کی بچت متوقع ہے،اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، جی بی اور آزاد کشمیر میں منصوبہ نافذ ہوگا۔وزیراعظم نے علی بابا گروپ کے سربراہ کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی، وزیراعظم صحت کارڈ پر وفاق سالانہ 10 ارب، پنجاب 60 ، بلوچستان 10 ارب روپے خرچ کرتا ہے۔خیبرپختونخوا صحت سہولت کارڈ پر سالانہ 40 ارب روپے سے زائد خرچ کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی