وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں 3 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات 26 مئی سے 28 مئی تک ہوں گی، جبکہ اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں متعلقہ اداروں کو تعطیلات کے دوران ضروری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی