i پاکستان

وفاقی آئینی عدالت، عمران خان کی طرح پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کی درخواست سماعت کیلئے منظور،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،سماعت آج ہوگیتازترین

September 14, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے تمام قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرز پر طبی سہولیات دینے کے کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔قیدیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان طرز پر طبی سہولیات دینے کی درخواستوں پر چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ پرائیویٹ ہسپتال میں علاج جیل مینول کے خلاف ہے، نجی ہسپتال کیوں؟ پمز یا پولی کلینک میں علاج کیوں نہیں ہوسکتا؟۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جیل مینول واضح ہیں،غیر مساوی سلوک نہیں ہونا چاہئے، تمام قیدیوں کے ساتھ مساوی سلوک ہونا چاہئے، اگر جیل مینوئل پر عمل نہیں کرنا تو کیا فائدہ ؟ ہر شخص کیلئے الگ طریقہ کار نہیں ہوسکتا۔وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے جبکہ تین قیدیوں کی اپیلوں پر دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی