i پاکستان

وفاقی آئینی عدالت میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر، سندھ اور بلوچستان حکومتوں کو نوٹس جاریتازترین

April 30, 2026

وفاقی آئینی عدالت میں نئی گاج ڈیم کی تعمیر کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے۔چیف جسٹس آئینی عدالت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 7 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے سندھ اور بلوچستان حکومتوں کو نوٹس جاری کر دئیے۔اٹارنی جنرل، پلاننگ کمیشن اور واپڈا سمیت تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے۔وفاقی آئینی عدالت نے متعلقہ حکام سے نئی گاج ڈیم کی تعمیر پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی