صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی ہمت ہی نہیں ہے،کے پی میں گورنرراج یا ایمرجنسی لگائی تو عوام بھرپور ردعمل دے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت ہماری مجبوری نہیں ہے، بلکہ ہمارے لئے آسان ہوجائے گا، ورکر جب ہمیں کہتے کہ کسی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوتی تو ہمارے لئے احتجاج کرنا آسان ہوجائے گا۔ ہمارے لئے آسان ہوجائے گا، کافی چیزیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں اور صوبائی حکومت کی مجبوریوں کی وجہ سے نہیں کرسکتے، پھر احتجاج کرنا ہمارے لئے آسان ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی اپنی حکومتیں خود گرائی تھیں، اقتدار جانے کا مسئلہ ان کو ہوسکتا ہے کیونکہ یہ لوگ اقتدار سے کماتے ہیں ان کا کچن چلتا ہے۔جنید اکبر کا کہناتھا کہ وفاقی حکومت نے گورنرراج یا ایمرجنسی لگائی تو عوام بھرپور ردعمل دے گی، ہمیں خیبرپختونخوا کی حکومت کسی کی خواہش پر نہیں ملی، وفاقی حکومت میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی ہمت ہی نہیں ہے، اگر ان کی ہمت ہوتی تو یہ سہیل آفریدی کو وزیراعلی ہی نہیں بننے دیتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی