نوشہرو فیروز بھریا روڈ کے علاقے میں مبینہ طور پر مضر صحت چاول کھانے سے 12 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں کو اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ بچوں نے ایک گھر سے چاول کھائے تھے جس کے بعد انہیں قے آنا شروع ہو گئی اور بعض بچے نیم بیہوشی کی حالت میں تھے۔ اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ چاولوں میں ممکنہ طور پر کچھ ملایا گیا تھا جس کے باعث تمام بچوں کی طبیعت بگڑی۔ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق ابتدائی معائنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو فوڈ پوائزننگ ہوئی۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی