i پاکستان

نوشہرو فیروز،ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 3 سگے بھائی جاں بحقتازترین

February 12, 2026

نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر کوٹری کبیر کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کوٹری کبیر کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل کو زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جمیل، شکیل اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ آپس میں سگے بھائی تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور حادثے کا سبب بننے والے ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ نوجوان بھائیوں کی اچانک موت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی