i پاکستان

نوشہرو فیروز،دسویں جماعت کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے پہلے ہی آئوٹ، واٹس ایپ پر فروختتازترین

April 07, 2026

محکمہ تعلیم سندھ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور امتحانی پرچے قبل از وقت لیک ہونے لگے۔ اندرون سندھ میں تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے ۔تاہم انتظامیہ کے تمام دعوے اور انتباہ دھرے کے دھرے رہ گئے۔ نوشہرو فیروز میں دسویں جماعت کا اردو کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے قبل ہی لیک ہو گیا۔ پرچہ نہ صرف قبل از وقت آوٹ ہوا جب کہ طلبہ کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ حل شدہ پرچہ فروخت بھی کیا گیا۔دوسری جانب امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل جاری رہی اور طلبہ وطالبات موبائل فون کی سہولت کے ذریعہ پرچے کو حل کیا۔دوسری جانب کراچی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت امتحانات 10 اپریل سے شروع ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی