سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز کے قریب محراب پور میں مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے پولیس کے مطابق دیپارجہ پھاٹک پر مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 10 بوگیاں ڈی ریل جبکہ 5 بوگیاں الٹ گئیں، مال بردار ٹرین کراچی سے پنجاب جا رہی تھی۔ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں اپ اینڈ ڈان ٹریک متاثر ہوا ہے، روہڑی سے ریلیف ٹرین روانہ ہوچکی ہے۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کو کلیئر ہونے میں 8 تا 10 گھنٹے لگ سکتے ہیں، اپ اینڈ ڈائون کی ٹرینوں کو مختلف سٹیشنوں پر روکا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی