i پاکستان

نوشہرہ ، چکن گونیا سے متعدد گائوں متاثر،ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 کیسز رپور ٹتازترین

September 14, 2026

خیبرپختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب کے متعدد گائوں میں چکن گونیا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 کیسز رپورٹ ہونے لگے ۔رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ 50 سے 100 تک چکن گونیا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے باعث طبی مراکز پر مریضوں کا دبا بڑھ گیا ہے، بڑی تعداد میں مریضوں کی آمد کے باوجود ہسپتالوں میں طبی عملے اور دیگر ضروری سہولیات کی کمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور محکمہ صحت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بیماری کے پھیلا کو روکنے اور متاثرہ افراد کو بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔اہلِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چکن گونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے، ہسپتالوں میں وافر مقدار میں ادویات، اضافی طبی عملہ اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔چکن گونیا ایک ایسی وائرل بیماری ہے جو خاص قسم کے مچھر کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے لیکن یہ ایک سے دوسرے فرد میں منتقل نہیں ہوسکتی، یہ بیماری یورپی ممالک میں زیادہ اثر انداز ہورہی ہے۔ بیماری کی علامات میں بخار، جوڑوں میں تکلیف، سر درد، پٹھوں میں درد، خارش اور جوڑوں کے ارگرد سوجن وغیرہ شامل ہیں۔خسرہ جیسے دانے، قے اور متلی بھی اس کی ایسی علامات ہیں جن کا سامنا کم افراد کو ہوتا ہے۔ چکن گونیا کی تشخیص صرف خون کے ٹیسٹ ہی ممکن ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی