i پاکستان

نوشہرہ، اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 7افراد جاں بحق،3زخمیتازترین

May 12, 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقہ میاں عیسی کے مقام پر دوگرپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق میاں عیسی اور جلبئی کے دوگرپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی۔ اکوڑہ خٹک اور چھوٹا لاہور سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی اکوڑہ کے مطابق تین اجرتی قاتلوں نے میاں عیسی میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا جس پر گائوں کے لوگوں نے اجرتی قاتلوں کا پیچھا کرکے فائرنگ کی جس سے 3 اجرتی قاتل مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ درختوں کی کٹائی کے تنازع پر ہوئی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی