i پاکستان

نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل8اپریل کو سماعت کیلئے مقررتازترین

April 04, 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔عدالت عظمی کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ملزم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف نظر ثانی کی اپیل پر 8 اپریل کو سماعت کرے گا۔جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی نور مقدم قتل کیس میں دائر نظر ثانی اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی