i پاکستان

نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، تبادلے کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئےتازترین

April 29, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہو سکا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے جہاں عدالت کے باہر انکی کاز لسٹ بھی آویزاں کردی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کے پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ٹرانفسر کیے گئے ججز میں شامل جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کے پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک دلچسپ صورتحال پیدا کر دی جب درخواست گزار کے وکیل راجہ فیصل یونس اپنے دلائل سے عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔اس پر جسٹس کیانی نے ریمارکس دئیے کہ وہ ان کے موقف سے قائل نہیں ہوئے

تاہم مزاحیہ انداز میں کہا کہ کیس کا فیصلہ کرنے کے بجائے اسے کسی نئے جج کے سامنے رکھ دیتے ہیں، ممکن ہے وہ اسے بہتر سمجھ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایک جج کسی کیس کو نہیں سمجھ پاتا جبکہ دوسرا سمجھ جاتا ہے، جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔اس دوران سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ وہ جسٹس محسن اختر کیانی کے سامنے پیش ہوتے رہے۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے لاہور ہائی کورٹ، جسٹس بابر ستار کے پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس ثمن رفعت کے سندھ ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی