i پاکستان

نواز شریف نے صدر آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کیلئے ڈاکٹر نجیب نقی کو نامزد کردیاتازترین

September 16, 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کردیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو اس نامزدگی پر مبارک پیش کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی